Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں گرمی پھر بڑھ گئی‘ چند روز جاری رہنے کا امکان

کراچی:  شہر قائد کے باشندے ایک بار پھر شدید گرمی کی لہر برداشت کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان پر ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے کراچی میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں بند ہونے کی وجہ سے آیندہ چند دن تک کراچی میں گرمی کا پارہ بلند رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب بھی کم ہے اور ہیٹ ویو کے خدشات نہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 3 نومبر سے موسم میں کچھ تبدیلی کا امکان ہے۔ آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تھا جس کے بارے میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ یہ زیادہ سے زیادہ 37 سے 39 ڈگری تک جائے گا۔
علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں اسکردو کا کا درجہ حرارت منفی 4، کالام ، گلگت اور استور میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں:-  -- -’’سندھ: نیب سے خوفزدہ افسران کام کرنے پر تیار نہیں‘‘

شیئر: