Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوہر نے بینک ملازم بیوی کو 8ویں منزل سے نیچےپھینک دیا

گروگرام۔۔۔۔گوال پہاڑی کے قریب واقع انسل ویلی میں قیام پذیر نجی کمپنی کے ایک ڈائریکٹرنے بیوی کوعمارت کی 8ویں منزل سے نیچے پھینک دیا جس سے موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجدی۔پولیس کے مطابق خاتون سائبر سٹی کے انڈسینڈبینک(indusind bank) کی شاخ میں ڈپٹی منیجر کے عہدے پر فائز تھی جبکہ شوہر اسکائی لارٹ کمپنی میں معاون ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات ہے۔بتایا جارہا ہے کہ شوہرکے تعلقات سوسائٹی میں رہنے والی کسی دوسری خاتون سے ہوگئے تھے جس سے دونوں میں آئے دن جھگڑا ہورہا تھا۔اس واقعہ میں پولیس نے خاتون کے والد کی شکایت پر قتل کا کیس درج کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا۔
مزید پڑھیں:- - - -یوپی : لکھنؤ سمیت5شہروں میں چلیں گی’’زعفرانی‘‘ بسیں

شیئر: