Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ حکومت نے جیلر کو بحال کردیا

کراچی ... حکومت سندھ نے سپریم کورٹ کی تازہ ہدایات کی روشنی میں ملیر جیل کے جیل سپرٹینڈنٹ کو ان کے عہدے پر بحال کردیا۔ وزیر اعلی سندھ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آئی جی جیل خانہ جات سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کے پاس پیش ہوئے انہوںنے اپنی پوزیشن واضح کی ۔آئی جی جیل نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ جیل سپرٹینڈنٹ ملیر جیل میں ایک ہفتے پہلے ہی پوسٹ ہوئے ہیں۔سندھ حکومت جیلوں میں بہتری لارہی ہے۔چیف جسٹس کے احکامات پر باقاعدہ عمل کیاگیا ۔ان کی اس وضاحت پرسپریم کورٹ نے آئی جی کی استدعا منظور کرلی گئی ۔ترجمان کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس سے سیکریٹری داخلہ کو عدالت کی طرف سے ہدایت دی گئی کہ اگر سندھ حکومت چاہے تو جیل سپرٹینڈنٹ کو بحال کرسکتی ہے۔جس پرسندھ حکومت نے جیل سپرٹینڈنٹ بحال کردیا اور ملیر جیل میں بہتری لانے کی ہدایت کردی ۔و اضح رہے کہ چیف جسٹس نے شاہ زیب قتل کیس میں سزا یافتہ شاہ رخ جتوئی کو جیل میں بی سہولتیں دینے پر جیلر کو معطل کیا تھا۔

شیئر: