Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت دفاع کی اپیل پر 73 دہشت گردوں کی رہائی روک دی گئی

اسلام آباد:  عدالت عظمیٰ نے فوجی عدالتوں سے پھانسی اور عمر قید کی سزا پانے والے 73 دہشت گردوں کی رہائی روک دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت دفاع نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جسے منظور کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے  73 دہشت گردوں کی رہائی روک دی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع نے 74 دہشت گردوں کی پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے بریت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورت میں اپیل دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ تمام افراد دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے اور فوجی عدالت نے انہیں سزائیں دیں تاہم پشاور ہائی کورت نے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے فوجی عدالتوں سے پھانسی و عمرقید کی سزا پانے والے 74 ملزمان کی سزائیں کالعدم قرار دی تھیں۔
مزید پڑھیں:- - - - آسیہ کی بریت کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست
 

شیئر: