رولر کوسٹر میں خوفزدہ رنویر
بالی وڈ کے مشہور ہیرورنویر سنگھ نے حال ہی میں انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ایک رولر کوسٹرمیں بیٹھے اور انتہائی خوفزدہ دکھائی دے رہے ہیں ۔رنویر کی اس تصویر کو اب تک 26 لاکھ سے زائد فالوورز لائک کرچکے ہیں۔اس تصویر کو بالی وڈ کی سونم کپور،ارجن کپور اور وکی کوشال نے بھی پسند کیا ہے۔رنویر رواں ماہ دیپیکا پڈوکون سے رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔