Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں فوجداری کا نیا قانون زیر تکمیل

نیو یارک ۔۔۔۔سعودی عرب نے اقتدار کے بے جااستعمال کے سدباب کیلئے فوجداری کا نیا قانون ترتیب دینا شروع کردیا۔ یہ بات اقوام متحدہ میں تعینات سعودی سفارتی مشن نے انسانی حقوق سے متعلقہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہی۔ سعودی مشن نے باور کرایا کہ سعودی عرب اسلامی شریعت کے احکام اور اصول کی تعمیل کرتے ہوئے انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ مُنیٰ الشافعی نے سعودی وفد کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک انسانی حقوق سے متعلق نئے قوانین و ضوابط تیار کررہا ہے۔پبلک پراسیکیوشن کو خود مختار بنا دیا گیا ۔ فوجداری ، انصاف اور عدلیہ کا نیا نظام ترتیب دیا گیا، وکلاء کا خصوصی ادارہ قائم کیا گیا ہے۔ فیملی کونسل قائم کردی گئی ہے۔ نجی اداروں اور انجمنوں کا قانون بھی جاری کردیا گیاہے۔
مزید پڑھیں: - - - -سعودی وزیر اطلاعات العواد سے پاکستانی صحافیوں کے وفد کی ملاقات

شیئر: