Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجھے’’ نیچ‘‘ کہنے والے نتیش اپنا ڈی این اے بتائیں، کشواہا

پٹنہ۔۔۔۔بہار میں این ڈی اے کی جانب سے نشستوں کی تقسیم کے بعد راشٹریہ لوک سمتا پارٹی کے سربراہ اپیندر کشواہا کی ناراضگی سامنے آئی ہے۔کشواہا نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمارکو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاکہ انہیں’’ نیچ‘‘ کہنے والے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اپنا ڈی این اے بتائیں۔ ایک ٹی وی پروگرام میں نتیش کمار نے کشواہا کے بیان پر کہا کہ غیر معیاری وغیر اخلاقی باتوں سے گریز کرنا چاہئے۔اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اپیندر کشواہا نے کہاکہ سیٹوں کی تقسیم اس طرح ہونی چاہیے کہ سبھی کے لئے قابل قبول ہو۔ ہماری طاقت بڑھی ہے تو سیٹوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہونا چاہیے۔دونوں رہنماؤں کے مابین لفظی جنگ کے بعد یہ واضح ہوگیا کہ ان کے مابین سیاسی رسہ کشی جاری ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -راجستھان: آشرم ایکسپریس ٹرین سے بوریوں میں نقدی اور سونا برآمد
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں

 

شیئر: