Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے مختلف منصوبوں میں سعودی سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرینگے، صدر عارف علوی

    اسلام آباد-  - - - - صدر پاکستان عارف علوی نے واضح کیا ہے کہ اپنے یہاں مختلف منصوبوں میں سعودی سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ وہ منگل کو ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کیلئے آئے ہوئے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے باہمی دلچسپی کے امور پربات چیت کر رہے تھے۔ صدر پاکستان نے کہا کہ ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ملکوں کے تعلقات مشترکہ مذہبی اور ثقافتی اقدار پر قائم ہیں۔ گہرے اور تاریخی ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر ایک بار پھر پاکستانی اقتصاد کو سہارا دینے کیلئے پیش کردہ امداد پر پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے سعودی عرب کیلئے قدرو منزلت او رممنونیت کے جذبات کا اظہار کیا۔ صدر پاکستان نے سعودی عرب او رپاکستان کے تعلقات کے استحکام اور مختلف شعبوں میں انہیں تعاون کی نئی منزلوںپر لے جانے کی خاطر سعودی سفیر کے کردار کو سراہا۔ سعودی سفیر نے کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے تعلقات کے استحکام کی خاطر جو کچھ کر رہے ہیں وہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ، ولی عہد نائب وزیر اعظم و وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات پرکر رہے ہیں۔ انہو ںنے اطمینان دلایا کہ سعودی قائدین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں او رچاہتے ہیں کہ پاکستان او را س کے عوام کا بھرپور تعاون ہو تا کہ پاکستان مستحکم اور کامیاب ملک کی حیثیت سے عالمی منظر نامے پر آئے۔
مزید پڑھیں: - - -- - - -سعودائزیشن کی شرح میں ریکارڈ اضافہ

شیئر: