Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوورسیز پاکستانیوں کی مزید 1895جائیدادوں کا سراغ

لاہور ... ایف آئی اے پاکستان نے بیرو ن ممالک رہائش پذیر اوورسیز پاکستانیوں کی مزید 1895جائیدادوں کا سراغ لگا لیا ۔اوورسیز پاکستانیوں کی عرب امارات میں موجود جائیدادوں کے خلاف سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ان جائیدادوں کا سراغ لگایا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ نئی جائیدادوں کے حوا لے سے گزشتہ ہفتہ اسلام آباد ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگ ہو چکی ہے جس میں فیصلہ کیا گیاکہ بڑے ا سکینڈل کی تحقیقات ملک بھر میں قائم ایف آئی اے کے زونل سربراہوں کے سپرد کی جا ئے۔ 

شیئر: