Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صوبائی وزیر اور سابق وزیر اعظم کے مابین سخت بیانات کا تبادلہ

اسلام آباد:  مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے صوبائی وزیر اطلاعات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیاض الحسن چوہان اپنے دماغ کا معاینہ کرائیں جس کی فیس میں ادا کرنے کے لیے تیار ہوں۔ ذرائع کے مطابق میڈیا نمایندوں سے اسلام آباد میں بات چیت کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الزام لگانا ہے تو اسمبلی میں آکر لگائیں۔
تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ باہر نکلو تو سڑکوں اور بازاروں میں کوئی تحریک انصاف کا نام لینے والا نظر نہیں آتا۔ اب یہ لوگ بتائیں گے کہ آئی ایم ایف سے کیا بات کرنی ہے؟ انہوں نے تو کہا تھا کہ قرضہ لیا تو خودکشی کرلیں گے۔
دوسری جانب شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شریف خاندان کی محبت میں مبتلا شاہد خاقان عباسی کرپشن چھپانے کے لیے دوسروں پر الزامات عائد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میری فکر کرنے کے بجائے اڈیالہ جیل جانے یا پھر نیب کے ساتھ پلی بارگین کرنے کی تیاری شروع کردیں۔
مزید پڑھیں:- - - -  - -آئی ایم ایف سے قرض کے لیے آج مذاکرات

شیئر: