Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسی کر پٹ کو نہیں چھوڑیں گے،مراد سعید

 
اسلام آباد...وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ حکومت کا احتساب کا عمل جاری رہے گاکسی کر پٹ کو نہیں چھوڑیں گے۔ہندنے میلی آنکھ سے دیکھا تو منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔ اپوزیشن معاشی حالات پر بحث کے لئے تجویز دے کر بھاگ گئی۔ دوست ممالک مدد کیلئے آگے بڑھ رہے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا۔ پاکستان کے دوست ممالک ساتھ کھڑے ہیں اور مدد کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہند بار بار سرحدی خلاف ورزی کر رہا ہے ۔ بارڈر کے نزدیک شہریوں کو شہید کر رہا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان اقوام متحدہ میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہند میلی آنکھ سے پاکستان کی طرف نہیں دیکھ سکتا۔ اگر جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ایک سوال پر وزیر مملکت نے کہا کہ وزراءاراکین پارلیمنٹ پاکستان کے سرکاری اسپتالوںمیں علاج کرائیں گے تو نہ صرف اسپتالوں کی حالت میں بہتری آئے گی بلکہ علاج کےلئے سہو لتوں میں بھی بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کہتی ہے کہ چوروں کو نہیں چھوڑیں گے۔انہیں جیل میں ڈالا جائے گا تو شور شرابا شروع ہو جاتا ہے۔ حکومت کا احتساب کا عمل جاری رہے گا۔کسی کرپٹ کو نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ملک کی موجودہ معاشی حالت پر بحث و تجویز کے لئے کہا جب ایجنڈے کو موخر کر کے بحث شروع کی تو اپوزیشن نے راہ فرار اختیار کرلی۔ جب رابطہ کیا تو جواب ملا کمیٹی کو بھیج دیا جائے، وہاں تجاویز دیں گے۔

شیئر: