Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بٹ کوئن میں سرمایہ کاری کا چکر کیا ہے؟

ریاض۔۔۔سعودی انٹر پول نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ’’بٹ کوئن‘‘میں سرمایہ کاری کا چکر چلانے والوں سے ہوشیار رہنے کا انتباہ دیدیا۔انٹر پول نے انتباہ دیا تھا کہ انسداد سائبر کرائم کی ٹیم انٹر نیٹ پر بٹ کوئن میں سرمایہ کاری کا چکر چلانے والے ایک گروہ کی بابت تحقیقات کررہی ہے۔ اسی دوران مشکوک عناصر دنیا بھر میں بہت سارے لوگوں سے بٹ کوئن میں سرمایہ کاری کے نام پر بھاری رقمیں اینٹھ چکے ہیں۔ سعودی انٹرپول کا کہناہے کہ یہ گروہ عالمی سطح پر لوگوں کو سرمایہ کاری کے نام سے پھنسانے کا نیا جال پھیلایا رہا ہے۔ تمام سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی اس سے ہوشیار رہیں۔ اس قسم کی مالی سرگرمیاں غیر قانونی ہیں۔
مزید پڑھیں: - - - -جدہ میں کل صبح 10بجے تک بارش کا امکان

شیئر: