Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

70برس پرانا سعودی پرچم دریافت

تبوک۔۔۔تبوک ریجن میں سعودی اسکالر عبداللہ العمرانی مملکت کا قدیم ترین پرچم اپنے یہاں محفوظ کئے ہوئے ہیں۔ یہ 90x120سنٹی میٹر کا ہے۔’’ الخیش‘‘کپڑے کا بنا ہوا ہے۔ اس پر کلمہ توحید تحریر ہے۔ یہ پرچم بانی مملکت شاہ عبدالعزیز ؒ کے عہد میں 1370ھ مطابق 1951ء کو تیار کیا گیا تھا۔ العمرانی کا کہنا ہے کہ جب تبوک پولیس نے تبوک کے قلعے میں اپنا دفتر قائم کیا تھا تب یہ پرچم تیار کیا گیا تھا۔ اسے تبوک کے تاریخی قلعے کی زمینی منزل میں قائم پولیس ڈائریکٹر کے دفتر کی دیوار پر لگایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:-  - - -دمام میں امیر نائف چوراہا 3دن کیلئے بند

شیئر: