Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیو یارک:تھیٹر میں جناتی کنگ کانگ

1933سے فلموں اور اسٹیج پر دہشت پھیلانے والے جنگل کے کنگ دیوہیکل بن مانس کا نامور فلمی کردار کنگ کانگ اب حقیقت میں بھی لوگوں کے ہوش اڑانے آرہا ہے۔جی ہاں دیوہیکل بن مانس کے نامور فلمی کردار کنگ کانگ سے کون واقف نہیں ہو گا جس کی دہشت آج بھی ہالی وڈ سنیما میں الگ ہی پہچان کی حامل ہے۔ حال ہی میں نیو یارک کے براڈ وے تھیٹر میں بھی ایک ایسا ہی میوزیکل اسٹیج ڈرامہ پیش کیا گیا جس میں کنگ کانگ کا جناتی سائز کا پتلا پیش کیا گیا اور اس پپٹ کیساتھ ڈرامہ آرٹسٹوں نے بہترین پرفارمنس بھی دی جسے دیکھ کر تھیٹر میں موجود تمام افرادحیران رہ گئے۔خوف کی علامت، خطرناک آنکھوں اور خونخوارنوکیلے دانتوں والے 6میٹر اونچے اور 900 کلو گرام وزنی بن مانس کو دیکھنے لوگ جوق در جوق تھیٹر کا رخ کر رہے ہیں جبکہ اسٹیج فنکاروں نے بھی اس انوکھے تجربے پراپنی خوشی کااظہار کیاہے۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں