Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹر نیٹ پر فرضی کرنسی کا کاروبار کرنے والوں سے محتاط رہیں، انٹرپول

ریاض ۔۔۔سائبر کرائم کے حوالے سے  انٹرپول نے سعودی ادارے کو مطلع کیا ہے کہ نامعلو م گروہ انٹرنیٹ پر فرضی کاروبار کا جھانسہ دیکر لوگوں کو لوٹ رہا ہے جس سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔ عاجل ویب نیوز نے عالمی ادارہ انٹرپول اس گروہ کی تلاش میں ہے جو فرضی کرنسی بیٹ کوائن کی خرید و فروخت کے حوالے سے لوگوں کولوٹ رہی ہے ۔ اس حوالے سے سعودی انٹر پول نے مملکت میں مقیم اور مقامی افراد کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس قسم کی کارروائیوں سے ہوشیار رہیں تاکہ کسی قسم کی دھوکہ دہی سے محفوظ رہیں ۔ انٹر نیٹ پر سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے والوں سے ہوشیار رہنے کیلئے سعودی انٹرپول نے مزید کہا ہے کہ اس قسم کے کارروبار کے بارے میں محتاط رہیں اور دھوکہ بازوں کی باتوں میں قطعی نہ آئیں ۔ 

شیئر: