Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ : رنگ روڈ نمبر 3 آج سے عارضی طور پر بند

مدینہ منورہ۔۔۔ریجنل محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ الہجرہ شاہراہ پر رنگ روڈ نمبر 3 کا بعض حصہ آج سے بند کیا جائیگا ۔ عاجل ویب نیوز نے ٹریفک پولیس کے حوالے سے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ شاہرا ہ کے علاوہ شاہ خالد رنگ روڈ نمبر 3 میں بعض ترمیم کی جارہی ہے جس کے لئے روڈ چند روز کے لئے بند کیاجائے گا ۔ ان شاہراہوں پرسفر کرنے والوں کے لئے متبادل راستہ فراہم کر دیا گیا ہے ۔

شیئر: