Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مضبوط اور فعال اقوام متحدہ کی ضرورت ہے ،ملیحہ

نیو یارک .. اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ چند ممالک کی جانب سے طاقت کے استعمال کی دھمکی دینا عالمی اصولوں کے بر عکس ہے۔ اقوام عالم کو مل کر اس سوچ سے لڑنا ہو گا ۔ اتفاق رائے کا احترام اور وسیع تر عالمی مفاد پر سمجھوتے کمزوری نہیں۔ اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ بین الاقوامی تعلقات میں ا جتماعیت اور عالمی نقطہ نظر کو شدید خدشات ہیں۔ پاکستان ہمیشہ اجتماعیت کو انفرادیت پر فوقیت دے گا ۔فعال اور مضبوط اقوام متحدہ عالمی امن و استحکام کے لئے نا گزیر ہے۔ ا جتماعیت کو فروغ دے کر ہی دنیا کے مسائل کے حل ڈھونڈا جا سکتا ہے ۔ پاکستان برابری اور جمہوری اصولوں پر استوار سلامتی کونسل کا حامی ہے۔ 

شیئر: