Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالائی علاقوں میں برف باری‘ موسم سرد

اسلام آباد:  ملک کے بالائی علاقوں میں موسم سرد ہوگیا اور برف باری کے بعد تمام علاقے خوبصورت منظر پیش کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق استور اور کالام سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری سے موسم سرد ہوگیا ہے، وادی کاغان، ناران، جھیل سیف الملوک اور بابو سرٹاپ پر وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے۔ استور کے پہاڑوں پر برفباری سے سرد موسم کی شدت بڑھ گئی جس کے نتیجے میں نمونیہ کی بیماریوں میں بھی اضافہ ہوا ہے جب کہ جلانے کی لکڑی مہنگی ہونے پر شہریوں نے پریشانی کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسکردو کا درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ سوات، کالام، مالم جبہ اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بھی ہلکی برفباری ہوئی ہے ۔ بالاکوٹ اور گرد و نواح میں بارش کا سلسلہ رات گئے سے جاری ہے جب کہ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت بالائی پنجاب کے علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔
دوسری جانب لاہور میں ہر طرف اسموگ پھیلی ہوئی ہے جس کی وجہ سے فضا گرد آلود اور شہریوں کی آنکھوں اور گلے میں جلن محسوس ہورہی ہے۔ چند علاقوں میں ہلکی بوندا باندی بھی ہوئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد ہی پنجاب میں اسموگ ختم ہوگی۔
مزید پڑھیں:- - - - -حکومت سن لے،جیلیں بھر دیں گے،فضل الرحمان

شیئر: