Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینیڈا آسیہ بی بی کو پناہ دے گا،پاکستان سے رابطہ

  ٹورنٹو...کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو ممکنہ طور پر پناہ فراہم کرنے کے حوالے سے پاکستان سے مذاکرات کر رہی ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران جسٹس ٹروڈو نے کہا یہ پاکستان کے لئے نازک معاملہ ہے جس کا احترام کرتے ہیں۔ اس لئے اس سے متعلق زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا لیکن لوگوں کو یہ یاد دلاو¿ں گا کہ کینیڈا استقبال کرنے والا ملک ہے۔واضح رہے کہ کئی ممالک کی جانب سے آسیہ بی بی کے خاندان کو پناہ دینے کی پیشکش کی جاچکی ہے۔آسیہ بی بی کے شوہر نے خصوصی طور پر برطانیہ، کینیڈا اور امر یکہ کو پناہ دینے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی اہلیہ کی جان کو پاکستان میں خطرہ ہے۔سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کو گزشتہ ماہ توہین مذہب کے الزام سے بری کردیا تھا ۔

شیئر: