Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چچا زاد سمیت متعدد سپاہیوں کے قاتل سعودی دہشت گرد کا سر قلم

    ریاض-  - -سعودی حکام نے چچا زاد سمیت متعدد سپاہیوں کے قاتل اور دہشت گرد تنظیم داعش کے افکار و نظریات کا پرچار کرنے والے مقامی دہشت گرد سعد راضی العنزی کا منگل کو حائل میں سر قلم کر کے نشان عبرت بنا دیا۔ وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کر کے واضح کیا کہ سعد العنزی والیان ریاست سے بغاوت کر چکا تھا ۔ وہ سعودی قیادت او رسیکیورٹی اہلکاروں کو کافر قرار دیتا تھا۔ اس نے دہشت گرد تنظیم داعش کے امیر کے ہاتھوں پر بیعت کر لی تھی۔ اس نے دہشت گردی کی متعدد وارداتیں کی تھیں۔ اس سلسلے میں چچا زاد بھائی کا قتل سر فہرست تھا۔ سعدالعنزی نے دھوکے سے اپنے چچا زاد بھائی کو صحرا میں بلا کر انتہائی وحشیانہ انداز سے قتل کیا تھا۔ اس نے ایک سعودی شہری اور ایک سیکیورٹی اہلکار کو بھی ہلاک کیا تھا جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار کے قتل میں برابر کا شریک تھا۔ سیکیورٹی اہلکاروں کی مزاحمت بھی کی تھی۔ وزارت داخلہ نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی حکام نے مفرور دہشت گرد کو تلاش کر کے گرفتار کیا۔ اس سے پوچھ گچھ کی۔ اسے فوجداری کی عدالت میں مقدمے کیلئے پیش کر دیا گیا۔ جہاں مذکورہ جرائم کے الزامات ثابت ہوجانے پر اسے "حد حرابہ"کی سزا سنا دی گئی تھی۔ عدالت نے واضح کیا تھا کہ سعد العنزی فساد فی الارض کا مرتکب ہوا ہے۔ اس کی سزا حد الحرابہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعد العنزی اپنے بھائی عبدالعزیز کے ہمراہ اپنے چچا زاد مدوس العنزی کو جو مسلح افواج کا ملازم تھا۔ بلا کر صحرا میں لے گیا تھا۔ دونوں نے حائل کے صحرا میں مدوس کے ہاتھ پیر باندھ دیئے تھے۔ انہو ںنے اس واقعہ کا ویڈیو کلپ بھی بنایا تھا جس میں مدوس اپنے بھائی سے رحم کی بھیک مانگ رہا تھا تاہم اس نے فائرنگ کر کے اسے ہلاک کر دیا۔
 
مزید پڑھیں:- - --دبئی میں جائداد بنانے والوں کو ایف آئی اے کے نوٹس

شیئر: