Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینیٹ ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کی کامیابی

 لاہور... مسلم لیگ (ن) کے 2سینیٹروں سعدیہ عباسی اور ہارون اختر عبدالرحمن کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی2 نشستوں پر ضمنی الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کی نامزد خاتون امیدوار سیمی ایزدی اور علامہ اقبال کے پوتے ولید اقبال کامیاب ہو گئے۔ پنجاب اسمبلی کے 369 اراکین کے ایوان میں سے 367 اراکین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ ووٹ نہ ڈالنے والے 3 اراکین اسمبلی جن میں سہیل شوکت بٹ اور دیگر2اراکین شامل ہیں۔ عمرے کی ادائیگی اور نجی دورے کے باعث اپنا حق رائے استعمال نہ کر سکے۔ پیپلز پارٹی کے 7 امیدواروں نے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدواروں کی حمایت میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ کامیاب ہونے والے امیدواروں ولید اقبال نے 184 ووٹ لئے ۔ سیمی ایزدی نے 180 ووٹ حاصل کئے ۔ ان کے مقابلے میں (ن) لیگی امیدوار سعود مجید کو 176 ووٹ ملے ۔ سائرہ افضل تارڑ نے 175 ووٹ حاصل کئے ۔ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سعود مجید نے دعویٰ کیا کہ ان کے 4 ووٹ ضائع ہوئے ۔ تحریک انصاف کے 6 ارکان نے (ن) لیگ کے امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالے ۔ الیکشن سے قبل تحریک انصاف 25 ووٹوں کی برتری کا دعویٰ کر رہی تھی ۔

شیئر: