Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد کا خاشقجی کے قتل سے کوئی تعلق نہیں، وزیر خارجہ

ریاض: سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے جمال خاشقجی کے معاملے کو بین الاقوامی مسئلہ بنانے کا مطالبہ مسترد کر دیا۔انہوں نے واضح کیا کہ خاشقجی سعودی شہری تھے اور ان کے قتل میں ملوث افراد بھی سعودی شہری ہیں ۔ یہ واقعہ استنبول کے سعودی سفارتخانے میں پیش آیالہٰذا اسے بین الاقوامی مسئلہ نہیں بنایا جا سکتا ۔ مملکت میں خود مختار اور مؤثر عدالتی نظام موجود ہ ہے ۔سعودی عرب کے خلاف نا حق اور نامعقول بیجا تشہیری مہم چلائی جا رہی ہے ۔
 قطری میڈیا اس مسئلے کے بہانے سعودی عرب کے خلاف منظم پروپیگنڈا کرتا رہا ہے اور اب بھی کر رہا ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی ولیعہد کا خاشقجی کے قتل کے مسئلے سے کوئی تعلق نہیں ۔سعودی پبلک پراسیکیوٹر خاشقجی کے قتل سے متعلق متعدد استفسارات کے جواب حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔ عادل الجبیر نے مزید کہا کہ خاشقجی کے معاملے کی تحقیقات جاری ہے ۔کئی سوالوں کے ابھی تک جوابات نہیں ملے۔اس قضیے کے باعث سعودی عرب دہشتگردی یا ایران سے نمٹنے کی بابت اپنی کوئی پالیسی تبدیل نہیں کریگا ۔ الجبیر نے توجہ دلائی کہ مزید تفصیلات منکشف ہونے پر واقعہ کی تحقیقات کا عمل آگے بڑھ گیا ہے ۔ الجبیر نے کہا کہ ملزمان کو سزا دینے اور سعودی عرب کو قتل کے واقعے کا ذمہ دار ٹھہرانے میں فرق کیا جائے ۔ سعودی وزیر خارجہ نے خاشقجی کے معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ سعودی عرب خاشقجی کے قتل کے جرم میں ملوث افراد کا عدالت کے ذریعے احتساب کریگا اور اس حوالے سے اپنا وعدہ پورا کر کے رہے گا ۔
 
 

شیئر: