Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ 153رنز بنا سکی،پاکستان کے 59/2رنز

ابو ظبی: ابوظبی ٹیسٹ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 59 رنز بنا لئے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ کی سیریز کے پہلے میچ میں کیوی کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی بولرز نے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم کو صرف 153 رنز پر ڈھیر کردیا۔ اننگز کا آغاز جیت راول اور ٹام لاٹہم نے کیا تاہم 35 رنز پر دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے، کچھ ہی دیر بعد راس ٹیلر بھی 2 رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند پر وکٹ کے پیچھے سرفراز کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔کیوی کپتان کین ولیمسن نے نصف سنچری مکمل کی اور 63 رنز بنائے تاہم کپتان کے آوٹ ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کا مڈل آرڈر زیادہ دیر تک وکٹ پر کھڑا نہ رہ سکا اور پوری ٹیم صرف 153 رنز بناکرپویلین لوٹ گئی۔یاسر شاہ نے 3، محمد عباس، حسن علی اور حارث سہیل نے 2،2کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا ۔پاکستان کی ٹیم محمد حفیظ، امام الحق، اظہر علی، اسد شفیق,حارث سہیل، بابر اعظم، کپتان سرفراز احمد، یاسر شاہ، بلال آصف، محمد عباس اور حسن علی پر مشتمل ہے۔جواب میں پاکستان کے دونوں اوپنرز امام الحق اور محمد حفیظ27رنز پر پویلین لوٹ گئے، محمد حفیظ نے 20 اور امام الحق نے 6 رنز بناسکے۔ کھیل کا اختتام ہوا تو اظہر علی 10 اور حارث سہیل 22 رنز پروکٹ پر موجود تھے۔ پاکستان 59 رنز پر2وکٹیں گنوا چکا ہے ۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے واٹس ایپ گروپ"اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: