Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمنی عوام کیلئے انسانیت نواز اداروں اور تنظیموں کو اجازت نامے جاری

ریاض..... یمن کی سرکاری افواج گھمسان کے معرکوں کے بعد الضالع صوبے کے دمت شمالی ضلع کے اسٹراٹیجک مقامات پر اپنا کنٹرول قائم کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ انہوں نے مذکورہ شہر کی اچانک ناکہ بندی کرکے حوثیوں کی امدادی لائنیں کاٹ دیں اور شہر کے شمال مغرب میں واقع اسٹراٹیجک مقامات آزاد کرادیئے۔ دوسری جانب حوثیوں نے عارضی طور پر عسکری کارروائی بند ہونے کا فائدہ اٹھا کر الحدیدة شہر میں بڑے پیمانے پر اغوا اور گرفتاری کی کارروائی کی۔ ادھر یمنی افواج نے البیضاءصوبے کے مشرقی علاقے میں جبل صوران کی بازیابی سے متعلق حوثیوں کا حملہ پسپا کردیا۔ عرب اتحاد برائے یمن نے بتایا ہے کہ انسانیت نواز تنظیموں کےلئے 157حکم نامے جاری کئے گئے ہیں۔ریڈ کراس، سرحد پار ڈاکٹروں اور کنگ سلمان سینٹر برائے امداد و انسانی خدمات نے یمن شہریو ںکو امدادی سامان تقسیم کرنے اور امدادی امور انجام دینے کیلئے اجازت طلب کی تھی۔

شیئر: