Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوڈ اینڈ ڈرگس اتھارٹی کا آگاہی پروگرام

ریاض.... فوڈ اینڈ ڈرگس اتھارٹی کیجانب سے صوتی آگاہی پروگرام کا آغاز کیاجارہا ہے ۔ کمیٹی کے آپریشنل ڈائریکٹر عبدالرحمان السطان نے کہا ہے کہ کمیٹی کی ویب سائٹ پر صوتی پیغامات کے ذریعے لوگوں کو غذا اور ادویات کے بارے میں اہم معلومات مہیا کی جائیں گی پروگرام میں لوگوں کے استفسارات کے جواب بھی دیئے جائیں گے ۔ کمیٹی کی جانب سے سوشل میڈیا کے مختلف چینلز پر معلوماتی پروگرام لانچ کئے جائیں گے ۔ پروگرام کے پہلے سیشن میں 20 موضوع پر گفتگو کی جائے گی جس میں سامعین کو غذا اور دوا کے علاوہ طبی آلات کے بارے میں بھی اہم معلومات مہیا کی جائیں گی ۔

شیئر: