Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میرا ظاہر و باطن ایک ہے،مون پرویز

پاکستانی گلوکارہ مون پرویز نے کہا ہے کہ زندگی میں پیار اور محبت لازمی ہے اس کے بغیر زندگی بے معنی ہوجاتی ہے۔ آج نفسا نفسی کے دور میں لوگ رشتوں کے احترام کو فراموش کرتے جارہے ہیں۔ میرا ظاہرو باطن ایک ہے ۔ جو بات دل میں ہوتی ہے وہ بیان کرنے سے گریز نہیں کرتی جس کی وجہ سے بعض مرتبہ مجھے تنقید کاسامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ ایک انٹرویو میں گلوکارہ مون پرویز نے کہا کہ میں اس بات پر مکمل یقین رکھتی ہوں کہ انسان جو بوتا ہے ،وہی کاٹتا ہے۔میں نے اپنی زندگی میں جو بھی دل و دماغ میں آیا اس کو ٹھان کر محنت کی جس کی وجہ سے مجھے عزت و شہرت اور مقام ملا۔ آج کے دور میں مخلص اور بے لوث لوگوں کا قحط ہے ۔لوگ رشتوں کو بھلاتے جارہے ہیں ۔
 
 

شیئر: