طائف۔۔۔۔۔مکانات میں نصب بجلی میٹر بہت جلد مالکان کے بجائے کرائے داروں کے نام سے رجسٹرڈ ہوجائیں گے۔ بجلی میٹر ’’مستفید‘‘کے عنوان سے اندراج ہوگا۔وزارت آباد کاری نے نیشنل انفارمیشن سینٹر ،وزارت تجارت و سرمایہ کاری اور وزارت انصاف کے ساتھ آن لائن رابطے کا نیٹ ورک قائم کردیا ہے ۔ علاوہ ازیں وزارت محنت و سماجی فروغ ، محکمہ ڈاک، نیشنل واٹر کمپنی اور سعودی بجلی کمپنی کے ساتھ رابطے چل رہے ہیں ۔ آئندہ ایام میں بجلی میٹر کرائے دار کے نام سے ہونگے جیسے ہی کرایہ دار مکان چھوڑے گا بجلی میٹر بند ہوجائے گا۔








