منیٰ میں عازمین حج کے لیے جدید رہائش کا منصوبہ، معیار میں بہتری
یہ اقدام انفراسٹرکچر کو جدید شہری حل کے ذریعے مضبوط بناتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
رابیہ کدانہ پروجیکٹ منیٰ میں عازمین حج کی رہائش گاہوں کی ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے جو قیام کے لیے جدید ماڈل فراہم کر رہا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس پروجیکٹ کو رائل کمیشن آف مکہ سٹی اور مقدس مقامات کے ایگزیکیٹو بازو کدانہ ڈیویلپمنٹ کمپنی نے وزات حج و عمرہ اور اثراء ہاسپیٹیلیٹی ہولڈنگ کے تعاون نافذ کیا۔
اس پروجیکٹ کا مقصد عازمین کو جدید رہائشی ماحول فراہم کرنا ہے جس میں پرائیویسی اور سکون کو یقینی بنایا جائے جبکہ حج کے سیزن میں آپریشنل تیاریوں میں مدد بھی فراہم کی جائے۔
اس ڈیویلپمنٹ میں آٹھ جدید دو منزلہ بلڈںگز شامل ہیں جو 33 ہزار مربع میٹر پر پھیلی ہوئی ہیں۔
پہلے فیز میں تین بلڈنگز مکمل کی گئی تھیں جنہیں 1446 ہجری کے حج سیزن میں فعال کیا گیا جبکہ اب دوسرا فیز بھی مکمل ہو چکا ہے جس کے بعد 1447 ہجری کے حج سیزن میں یہ پورا منصوبہ مکمل طور پر آپریشنل ہو جائے گا۔
توقع کی جا رہی ہے کہ اس پروجیکٹ سے عازمین کی نقل و حرکت میں بہتری لائی جائے گی اور مقدس مقامات پر عازمین کی محفوظ اور منظم ٹرانسپورٹیشن کو یقینی بنایا جائے گا جو اعلیٰ ترین سیفٹی سٹینڈرز سے ہم آہنگ ہوگی۔

یہ اقدام انفراسٹرکچر کو جدید شہری حل کے ذریعے مضبوط بناتا ہے تاکہ عازمین حج کی بڑھتی ہوئی تعداد کو رہائش فراہم کی جائے اور منیٰ میں اُن کی رہائش کے تجربے کو بہتر بنایا جائے۔
یہ کوششیں کدانہ کمپنی کے اس عزم کا حصہ ہیں جس کا مقصد عازمین حج کے لیے خدمات کا معیار بلند کرنا اور پائیداری کے اہداف کو حاصل کرنا ہے۔
