Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان نے ہمارے لئے کچھ نہیں کیا،ٹرمپ

واشنگٹن...امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان نے امریکہ کیلئے کچھ نہیں کیا ۔ اسی لئے امداد بند کی۔ فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی رہائش کے واقعہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کو سپورٹ کر رہے تھے اور اسامہ فوجی اکیڈمی کے قریبی علاقے میں رہائش پذیر تھا ۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کو ہر سال ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی امداد دے رہے تھے ۔اب مزید یہ رقم نہیں دی جائے گی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان نے ہمارے لئے کچھ نہیں کیا ۔کوئی ایک کام انجام نہیں دیا۔
 

شیئر: