Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت اوورسیز پاکستانیز میں شکایت سیل

اسلام آباد ...وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے وزارت اوورسیز پاکستانیز میں کال سرزمین شکایت سیل کا افتتاح کر دیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ وزارت اوورسیز پاکستانیزمیں شکایت سیل کا قیام وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ہے۔یہ شکایت سیل ا سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا گیا ہے جسے وزیراعظم شکایت سیل سے منسلک کیا جائے گا۔ اس سیل سے دنیا بھر میں جہاں بھی پاکستانی موجود ہیں جن کے نائیکوپ یا پاکستانی پاسپورٹ نہیں وہ بھی اس سیل میں اپنی شکایت درج کرا سکیں گے ۔ شکایت پر فوری کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں ۔وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت میں ای آفس سسٹم کا نظام بھی لاگو کر دیا گیا ۔ اب تمام سسٹم کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ، ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے فائلوں کا پتہ چل جائے گا۔ اس سسٹم کی وجہ سے بھاری بھر کم فائلوں سے جان چھوٹے گی اور جدید طریقے سے آن لائن تمام فائلوں کا کام ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے آفس میں ا سکرین نصب کی گئی ہے جس میں میری وزارت میں کون سی فائل کس سیکرٹری کے پاس موجود ہے میں وہیں سے اسے چیک کرسکوں گا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اوورسیز پاکستانیز بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بہتری کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
 

شیئر: