Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیم فنڈ ریزنگ مہم‘ چیف جسٹس آج برطانیہ روانہ ہونگے

اسلام آباد: چیف جسٹس ثاقب نثار برطانوی دورے پر آج لندن پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس برطانوی دارالحکومت لدن، برمنگھم اور مانچسٹر میں ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈ ریزنگ پروگراموں میں شرکت کے علاوہ 21 نومبر کو لنکن ان میں پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے ایک تقریب میں شرکت بھی کریں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 22 نومبر جمعرات کوچیف جسٹس بیٹر فار پالیسی ڈائمینشن کے زیر اہتمام استقبالیے میں شریک ہوں گے اور جمعہ 23 نومبر کو مانچسٹر میں فنڈ ریزنگ ڈنر میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مانچسٹر میں ہونے والی فنڈ ریزنگ کی تقریب کا اہتمام پی ٹی آئی کے رہنما اور عمران خان کے دوست انیل مسرت کی جانب سے کیا گیا ہے۔عمران خان لورز یو کے اینڈ یورپ کے مطابق ان کی جانب سے فنڈریزنگ کی ایک تقریب 25 نومبر کو منعقد کی جائےگی۔ آخر میں 26 نومبر کو چیف جسٹس ثاقب نثار ورلڈ کانگریس اوورسیز پاکستان کے زیر اہتمام تقریب میں کمیونٹی سے ملاقات کریں گے جبکہ یوکے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے تحت بھی فنڈ ریزنگ کی تقریب ہوگی۔ 
 

شیئر: