Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسداد انسانی اسمگلنگ میں امریکہ اور مملکت کے درمیان تعاون

ریاض ... سعودی عرب اور امریکہ نے انسانی اسمگلنگ کے انسداد کے لئے فنی تعاون کو فروغ دینے کی غرض سے مفاہمتی یادداشت طے کرلی۔ انسانی حقوق کے سعودی ادارے نے امریکی دفتر خارجہ میں یادداشت پر دستخط کردیئے۔ اس موقع پر ادارہ انسانی حقوق کے سربراہ ڈاکٹر بندر العیبان اور امریکی سفیر جان کوتون رچمنڈ نے انسانی اسمگلنگ کے انسداد میں فنی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے یادداشت پر دستخط کئے۔ دونوں نے یادداشت پر دستخط سے قبل خصوصی ملاقات کی جس میں انسانی اسمگلنگ کے انسداد میں تعاون کا دائرہ وسیع کرنے کی ضرورت اور اہمیت سے ا تفاق کیا گیا۔
 
 

شیئر: