Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے نوٹ کیلئے سیکڑوں لوگ ساما کے دفتر پہنچ گئے

  ریاض....سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) نے نئی سعودی کرنسی محدود پیمانے پرصارفین کیلئے جاری کی۔ ایک شخص کو ایک دن میں 3215ریال دیئے جاسکیں گے۔ اس سے زیادہ نہیں۔ نئی کرنسی حاصل کرنے کیلئے سیکڑوں سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی جدہ البلد کے علاقے میں واقع ساما کے دفتر پہنچ گئے ہیں۔ ساما کے ایک عہدیدار نے عکاظ اخبار کو بتایا کہ پرانی کرنسی استعمال ہوتی رہیگی۔ مقامی اخبار کے نمائندے نے دکانوں اور اے ٹی ایم کے چکر لگا کر واضح کیا کہ ریاض میں کہیں بھی نئی کرنسی نظر نہیں آئی۔ علاوہ ازیں ایک ریال اور دو ریال کے سکے بھی کہیں دیکھنے کو نہیں ملے۔ ایک بینکار کا کہناتھا کہ نئی کرنسی اے ٹی ایم میں رکھی ہی نہیں گئی کیونکہ ابھی تک بینکوں کو نئی کرنسی مہیا نہیں کی گئی۔ بتایا گیا تھا کہ سرکاری ملازمین کو دسمبر کی تنخواہ میں نئے نوٹ ملیں گے لیکن کسی بھی ملازم کو تنخواہ میں نئے نوٹ نہیں ملے۔

شیئر: