Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولینڈ نے اقوام متحدہ کا مائیگریشن معاہدہ مسترد کر دیا

وارسا .... یورپی ملک پولینڈ بھی مہاجرت کے حوالے سے اقوام متحدہ کے منظور شدہ معاہدے سے الگ ہو گیا ہے۔ اس معاہدے کو اقوام متحدہ کی امریکا کے سوا تمام 193 رکن ریاستوں نے منظور کیا تھا۔ اس معاہدے کا نام عالمی منظم اور جائزہجرت تجویز کیا گیا ہے۔ مائیگریشن پیکٹ میں تنازعات کے شکار علاقوں اور غریب ممالک سے مہاجرت کو منظم شکل دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ قبل ازیں یورپی ممالک چیک جمہوریہ، سلووینیا، کروشیا، بلغاریہ، ہنگری اور آسٹریا بھی اس معاہدے پر الگ ہونے کا اعلان کر چکے ہیں۔ اس معاہدے پر دستخط کی تقریب مراکش میں ہونے والی ہے۔
 
 

شیئر: