Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کے اسکولوں میں 11 ہزار غیر ملکی بچوں کے فنگر پرنٹس

مکہ مکرمہ ...یہاں محکمہ پاسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ مختلف ممالک کے 11ہزار سے زیادہ طلباءو طالبات کے فنگرپرنٹس لے لئے گئے۔ یہ بچے اور بچیاں مکہ مکرمہ کے اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔ فنگر پرنٹس کی کارروائی محکمہ تعلیم کے ساتھ ربط و ضبط پیدا کرکے انجام دی گئی۔ محکمہ پاسپورٹ کے ترجمان بریگیڈیئر عابد الحارثی نے بتایا کہ 11 ہزار600طلباءو طالبات کے فنگر پرنٹس حاصل کرلئے گئے ہیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ 6برس کے بچوں ک فنگرپرنٹس کا اندراج جلد از جلد کرالیں۔ آن لائن وقت اور تاریخ کا تعین کرانے کا اہتمام کریں۔
 

شیئر: