Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ینبع ایئرپورٹ پر جرمنی سے عازمین حج کی پہلی پرواز کی آمد

یہ کوششیں عازمین حج کی خدمت کے لیے مختلف شعبوں کی مکمل تیاری کی عکاسی کرتی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
حج 1447 ہجری کے سلسلے میں ینبع کے پرنس عبدالمحسن بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاسپورٹ آفسز نے فیڈرل ریپبلک آف جرمنی اور جمہوریہ ترکیے سے آنے والی عازمین حج کی پہلی فلائٹ کو خوش آمدید کہا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق عازمین حج کے داخلے، پاسپورٹ اور سامان کی کارروائی ایئرپورٹ پر تمام متعلقہ اداروں کی بھرپور ہم آہنگی کے باعث نہایت آسانی سے مکمل ہوئی۔
یہ کوششیں عازمین حج کی خدمت کے لیے مختلف شعبوں کی مکمل تیاری کی عکاسی کرتی ہیں جو سعودی وژن 2030 کے اہداف کے عین مطابق ہیں۔
ان اہداف کا مقصد عازمین اور زائرین کے سفر کو مزید یادگار بنانا ہے اور انہیں فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو اعلیٰ ترین سطح پر پہنچانا ہے۔
 

 

شیئر: