Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#فہمیدہ_ریاض

پاکستان کی ترقی پسند شاعرہ اور معروف مصنفہ فہمیدہ ریاض انتقال کر گئی ہیں۔ ان کی وفات پر سیاسی اور سماجی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور اردو ادب اور ملک میں جمہوریت کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔
رمضان رانا نے ٹویٹ کیا ‏: پاکستان کی مشہور ترقی پسند شاعرہ ، دانشور اور مصنفہ فہمیدہ ریاض آج انتقال فرما گئیں ۔جنہوں نے ساری زندگی آمروں اور غاصبوں کے خلاف جدوجہد کرتے گزاری ۔جس میں انہیں لا تعداد مشکلات اور مصائب کا سامنا کرنا پڑا ۔ اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں مقام دے ۔آمین ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا : پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا فھمیدہ ریاض کے انتقال پر اظہارِ رنج و غم ، فہمیدہ ریاض ایک عہد تھیں، جو تمام ہوا ۔ وہ ترقی پسندی کی علمبردار، حقوق نسواں کی محافظ اور جمہوریت کی وکیل تھیں۔
میاں افتخار حسین نے لکھا ‏: فہمیدہ آپا سے لندن میں فیض میلہ کے موقعہ پر ملاقات ہوئی تھی پیاری اور پرکشش شخصیت تھی۔ انکی بخشیش کے لیئے دعاگو ہوں۔
افراسیاب خٹک نے کہا : ‏فہمیدہ ریاض کی وفات سے اردو ادب ایک بڑی شاعرہ اور ملک ایک ایسے باشعور انسان سے محروم ہو گیا ہے جس نے اپنے فن اور فکر سے جہالت ، استبداد اور استحصال کے خلاف جدوجہد کے چراغ روشن رکھے-صنفی اور سماجی نابرابری کو چیلنج کیا اور امن کی صدا بلند کی۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے ٹویٹ کیا : ‏ترقی پسند رائیٹر، منفرد شاعرہ و انسانی حقوق کی کارکن فہمیدہ ریاض کے انتقال پرنہایت افسوس ہوا۔خوبصورت شاعری کےذریعے سماجی پہلوؤں کو اجاگر کرنا وہ بخوبی جانتی تھیں۔مرحومہ فہمیدہ ریاض کیلئے دعا ہےکہ اللہ انکے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
عمران ملک نے کہا ‏بے : حسی سی بے حسی، ممُتاز شاعرہ فہمیدہ ریاض کے جنازے میں صرف تین ادیب و شاعر شریک ہوئے۔
مولا بخش چانڈیو نے ٹویٹ کیا : ‏فہمیدہ ریاض ایک عظیم شاعرہ تھیں، انکی وفات سے ملک و قوم کانقصان ہوا۔
کامران رضوی کا کہنا ہے‏ : فہمیدہ ریاض عظیم اور پروقار ترقی پسند رہیں۔ انکا لکھا اور انکی باتیں فراموش نہیں کی جا سکتیں ۔ اللہ انسانیت کے لیے فہمیدہ ریاض کی خدمات کو قبول کرے آمین۔
حمزہ چوہدری نے ٹویٹ کیا : ‏فہمیدہ ریاض صاحبہ کل لاہور میں انتقال کر گئیں۔انا للہ و انا الیہ رجعون۔انہوں نے اپنے قلم اور اشعار سے ہمیشہ جمہوریت کی بات کی۔ضیا الحق کے مارشل لاء میں قید اور سات سال جلا وطنی بھی کاٹنی پڑی۔جمہور پسند آوازیں خاموش ہو رہی ہیں رفتہ رفتہ!اللہ ان کو جنت میں جگہ دے۔
 

شیئر: