Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مساجد میں وضو کا پانی پودوں کیلئے استعمال ہوگا

لاہور.. واسانے مساجد میں وضو کے استعمال شدہ پانی کو پودوں کےلئے قابل استعمال بنانے کا آغاز کر دیا ۔ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے وضو کے پانی کو ضائع کرنے کی بجائے پودوں کےلئے استعمال کیا جائے گا ۔ پودوں کےلئے استعمال ہونے والا صاف پانی پینے اور دیگر اہم مقاصد کےلئے استعمال ہو سکے گا۔ واسا نے جوہر ٹاﺅ ن کی جامع مسجد نمرہ میں منصوبے کا افتتاح کیا۔ وائس چیئرمین واسا نے کہا کہ پانی کی بچت کا آغاز کر دیا تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ اور کھیت سر سبز رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو بتدریج پھےلایا جائے گا تاکہ پانی کی زیادہ سے زیادہ بچت کرکے استعمال شدہ پانی کو دوبارہ استعمال کیا جائے ۔ صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا کہ ہم سے پہلے حکومتیں کرنے والی اپنے خاندان کا سوچتے تھے ۔ ہم پانی قوم کےلئے سوچ رہے ہیں۔ پانی کے ضیاع کو روکنے کےلئے پوری کوشش کر رہے ہیں اس سے ہماری سوچ اور حکمت عملی کا اندازہ کرے کہ جو حکومت پانی بھی ضائع نہیں کرنا چاہتی وہ ملک و قوم کا پیسہ کیسے لوٹنے دے گی؟ ۔ 
 

شیئر: