ٹی20 ورلڈ کپ: سنسنی خیز مقابلے کے بعد انڈیا انگلینڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا
ٹی20 ورلڈ کپ: سنسنی خیز مقابلے کے بعد انڈیا انگلینڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا
جمعرات 5 مارچ 2026 18:17
انڈیا کی جانب سے سنجو سیمسن نے 42 گیندوں پر 89 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انڈیا نے انگلینڈ کو 7 رنز سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
جمعرات کو وانکھیڈے سٹیڈیم ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں انڈیا کی جانب سے دیے گئے 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز ہی بنا سکی۔
انگلینڈ کی جانب سے جیکب بیتھل نے 48 گیندوں پر 105 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور آخری اوور میں رن آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی جانب سے جوس بٹلر نے 25 رنز بنائے جبکہ فل سالٹ پانچ رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
کپتان ہیری بروک سات رنز بنا کر جسپریت بمراہ کا شکار بنے۔
ول جیکس نے 20 گیندوں پر 35 رنز کی اننگز کھیلی۔ سیم کرن 18 جبکہ جوفرا آرچر نے 19 رنز بنائے۔
انڈیا کی جانب سے ہاردک پانڈیا نے دو، جبکہ ارشدیب سنگھ، جسپریت بمراہ، وارون چکروورتی اور اکشر پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں انگلینڈ کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے انڈیا نے سات وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 253 رنز بنائے تھے۔
انڈیا کی جانب سے اوپنر سنجو سیمسن نے 42 گیندوں پر 89 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔
انگلینڈ کے جیکب بیتھل نے 48 گیندوں پر شاندار 105 رنز بنائے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
ایشان کشن نے 18 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شیوم دوبے 25 گیندوں پر 43 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
ابھیشیک شرما ایک بار پھر ناکام ہوئے اور صرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان سوریا کمار یادو چھ گیندوں پر 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
تلک ورما نے سات گیندوں پر 21 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس اور عادل رشید نے دو دو جبکہ جوفرا آرچر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو ہرایا تھا۔ ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل اتوار کو احمد آباد میں نیوزی لینڈ اور انڈیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔