جمعرات 5 مارچ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
xپاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال سمیت دیگر اہم کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک پیسہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے ساتھ اس کی نئی قیمت 279 روپے 41 پیسے ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گذشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 279 روپے 42 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 42 پیسے، اماراتی درہم 76 روپے 8 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 740 روپے 55 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح عمانی ریال کی قدر 725 روپے 74 پیسے، کویتی دینار کی 912 روپے 51 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 60 پیسے رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے 63 پیسے جبکہ قیمت فروخت 280 روپے 45 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے 21 پیسے جبکہ قیمت فروخت 75 روپے17 پیسے اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 75 روپے 98 پیسے جبکہ قیمت فروخت 76 روپے 99 پیسے رہی۔