Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قونصل خانے پر حملہ سیکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے، فضل الرحمان

کندھ کوٹ: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا چینی قونصل خانے پر گزشتہ روز ہونے والے حملے کے تناظر میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گردانہ کارروائی سیکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے۔ ذرائع کے مطابق اندرون سندھ کندھ کوٹ شہر میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے دہشت گردوں کی کارروائی کی مذمت کی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ توہین رسالت کے واقعات پر ہم خاموش نہیں رہ سکتے۔ حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی رہنماﺅں کی گرفتاریوں اور احتجاج سے روکنے کےلئے ایسے معاملات حل نہیں ہونگے۔ آج وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کے حقوق کےلئے بات کرنے پر تیار نہیں ہیں اور نواز شریف کو مودی کا یار کہنے والے آج خود ہند کے ساتھ اقتصادی راہداری کھول رہے ہیں۔
 

شیئر: