Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں پر جسمانی تشدد اور سزا روکنے کا بل تیار

اسلام آباد:  عدالت عظمیٰ کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کی سفارسات کی روشنی میں بچوں پر تشدد روکنے کا بل تیار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے 3 جولائی کو طیبہ تشدد کیس میں فیصلہ دیا تھا جس کے مطابق بل تیار کیا گیا ہے جس میں ہر طرح کے جسمانی تشدد اور سزا کا مکمل خاتمہ کرنے کے ساتھ اس کی خلاف ورزی کی صورت میں قید و جرمانے کی سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بچوں پر تشدد اور جسمانی سزا دینے والوں پر جرم ثابت ہونے کی صورت میں 6 ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزائیں تجویز کی گئی ہیں جبکہ بل کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ ہر طرح کی جسمانی سزاؤں پر پابندی رہے گی۔ بل کی کاپی وزارت قانون سمیت مختلف وزارتوں کو رائے کے لیے بھیج دی گئی ہے۔
 

شیئر: