Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

15 افراد کی جان بچانے والے نجی کمپنی کے 2 ہیرو گارڈز

کراچی:  چینی قونصل خانے پر گزشتہ روز دہشت گردانہ حملے کے دوران ویزاسیکشن کی سیکورٹی پر تعینات خاتون اور مرد گارڈز نے بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے 6 ملازمین سمیت 15شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ذرائع کے مطابق نجی سیکورٹی کمپنی کے گارڈ شوکت علی نے صحافیوں کو بتایا کہ قونصل خانے کے باہر فائرنگ کی آوازیں سنیں تو انہوں نے گیٹ کھول کر دیکھا کہ سیکورٹی بیریئر کے قریب 3 دہشت گرد فائرنگ کر رہے تھے اور فورسز ان کا مقابلہ کر رہی تھیں۔ اسی دوران ویزے کے حصول کے لیے 6سے 7لوگ باہر بیٹھے ہوئے تھے اورکچھ لوگ ویزا سیکشن کے اندرموجود تھے۔ باہر خاتون گارڈ بھی ان کے ساتھ ہی موجود تھی جس نے ویزا کے خواہشمند شہریوں اور چینی باشندوں کو بھی کمروں میں بند کرکے باہر سے تالا لگا دیا جبکہ ویزا سیکشن میں 6 ملازمین اور 3 سیکورٹی گارڈز سمیت18افراد موجود تھے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چینی قونصل خانے پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے میں جہاں پولیس اور رینجرز نے نمایاں نے نمایاں کام انجام دیا وہیں نجی سیکورٹی کمپنی کے گارڈز شوکت ، کامران اور لیڈی سرچر روبی رزاق نے ویزاسیکشن میں موجود شہریوں اور ملازمین کی جان بچانے میں اہم کردار اداکیا۔
 

شیئر: