Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھیٹر برباد کرنیوالی اداکاراﺅں پر پابندی کی حامی ہوں،مہک نور

اسٹیج کی معروف اداکارہ مہک نور نے کہا ہے کہ فلموں اور ماڈلنگ کی نسبت تھیٹر پر کام کرنا زیادہ اچھا لگتاہے ۔جو اداکار تھیٹر کی مار کھالی وہ کسی جگہ پر بھی ناکام نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فلم ، ٹی وی اور ماڈلنگ میں کام کیا ہے مگر حقیقت میں جو لطف تھیٹر پر کام کرنے کا ہے وہ کسی اور جگہ نہیں ۔ فلم میں کام کرتے ہوئے غلطی ہو جائے تو سین کو ری ٹیک کر لیا جاتا ہے جبکہ تھیٹر میں ہونے والی غلطی سے آپ مذاق کا نشانہ بن سکتے ہیں ۔ تھیٹر میں کام کرنا مشکل ہے مگر اس کا فائدہ یہ ہے کہ ڈرامہ بینوں کی جانب سے آپ کے کام کا ردعمل فوری سامنے آجاتا ہے ۔ مہک نور نے کہا کہ میں نے اب تک جتنا بھی کام کیا ہے اس سے بھرپور لطف اندوز ہو رہی ہوں ۔میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں اتنی کامیابیاں سمیٹوں گی ۔انہوں نے کہا کہ اسٹیج ڈرامے میں نازیبا رقص کرنے والی اداکاراﺅں پر پابندی کی حامی ہوں کیونکہ ایسی اداکارائیں تھیٹر کی بربادی کا باعث بن رہی ہیں جب تک ان کو اسٹیج سے دور نہیں کیا جاتا ،اس وقت تک اچھا اسٹیج ڈرامہ بھی نہیں ہو سکتا ۔ میں نے جہاں پر بھی اسٹیج ڈرامے کئے وہاں مجھے اچھی ٹیم ملی ہے جس کے رائٹر ،ڈائریکٹر اور پروڈیوسر سمیت تمام فنکار پروفیشنل ہیں ۔
 

شیئر: