Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرحدی محافظ نے سیلاب میں محصور خاندان کو بچالیا

اللیث...یہاں ایک سرحدی محافظ نے اللیث کے الکلیبیہ محلے میں آنے والے سیلاب میں پھنس جانے پر سعودی خاندان کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سرحدی محافظو ںکا ایک دستہ اللیث کمشنری کے قریب سے گزر رہا تھا جہاں اسے ایک شہری ، اسکی بیوی اور ایک معمرشہری گاڑی پر سوار نظرآئے۔ میاں بیوی گاڑی کی چھت پر کھڑے ہوئے تھے جبکہ معمر شہری گاڑی کے عقبی حصے میں کھڑے ہوکر مدد طلب کررہا تھا۔ سرحدی محافظ ابو طالب البرکاتی نے جان ہتھیلی پر رکھ کر گاڑی تک پہنچ کر تینوں کو یکے بعد دیگرے سیلاب کے دھارے سے نکالا اور محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
 

شیئر: