Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ‘ حکومت کی نیپرا کو سفارش

اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کردی ہے اور اس حوالے سے یہ سفارس نیپرا کو ارسال کردی ہے جس کے بعد بجلی کے صارفین پر 22 پیسے سے ایک روپے 60 پیسے تک فی یونٹ اضافہ ہوگا۔
تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ حکومت بجلی کے صارفین کو 117 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔ نیپرا اتھارٹی نے حکومتی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے تاہم بجلی کے ٹیرف میں اضافے کا اطلاق 300 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر ہوگا۔
مزید پڑھیں:- - - - -  -قونصل خانوں کا سیکورٹی آڈٹ شروع کردیا گیا

شیئر: