Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی قونصلیٹ پر حملے میں بیرونی ہاتھ ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد...وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے میں کون ملوث ہے۔ سب کو معلوم ہے؟حملے میں جو بیرونی ہاتھ ملوث ہیں وہ بھی سب کو پتہ ہے۔چین کے ساتھ دفاعی اور معاشی رشتہ بھی ہے جو دنیا کو کھٹکتا ہے۔پاکستان کی افواج، پولیس اور خفیہ اداروں نے امن کیلئے بہت قربانیاں دیں۔اس طرح کی مصیبتوں کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔ چینی قونصلیٹ پر حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لئے فنڈ ریزنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کراچی قونصلیٹ پر حملے میں بیرونی طاقتیں ملوث ہیں۔ زخم لگنے سے ہماری طاقت بڑھے گی۔انہوںنے کہاکہ کراچی قونصلیٹ شہداءکیلئے فنڈ ریزنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ دنیا بھرمیں مقیم چین سے تعلق رکھنے والے شہری فنڈ ریزنگ کر رہے ہیں۔ پاکستان چین دوستی ہر مشکل میں پوری اتری ہے۔انہوں نے کہاکہ چینی قونصلیٹ حملہ کرنیوالوں کے بارے میںمکمل آگاہ ہیں۔ پاکستان کی افواج، پولیس اور خفیہ اداروں نے امن کیلئے بہت قربانیاں دیں۔ بہترین سیکیورٹی دہشتگرد حملہ ناکام بنایا گیا۔ 

شیئر: