Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#یاسر_شاہ‎

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں یاسر شاہ کی تباہ کن بولنگ نے دھوم مچادی ہے ۔ ایک ہی اننگ میں 8 وکٹیں لینے کے بعد وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ٹویٹر صارفین نے اس شاندار پرفارمنس پر کیا لکھا آئیے دیکھتے ہیں۔
سید یحییٰ حسینی نے ٹویٹ کیا : ‏یاسر شاہ ایک میدان میں 50 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی بن گئے۔
عدیل احسن نے یاسر شاہ کا پچھلا ریکارڈ ٹویٹ کیا : ‏لیگ اسپنر یاسر شاہ مجموعی طور پر 31 ٹیسٹ میچز میں 181 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، ان کی بہترین کارکردگی میں 2 ٹیسٹ میچز میں 10،10 وکٹیں، 15 مرتبہ 5،5 وکٹیں اور 9 مرتبہ 4،4 وکٹیں لینا شامل ہے۔
فیصل نے لکھا : ‏دبئی میں یاسر شاہ کی بولنگ نے نیوزی لینڈ کے اوسان خطا کر دیئے پہلی اننگ میں دوسری میں بھی یاسر شاہ سے بچنا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہوگا ۔
محمد بلال کا کہنا ہے : ‏یاسر شاہ آپ نے کمال کر دیا، آپ شین وارن ھو پاکستان کے، کمال کر دیا، اللہ اور کامیابی دے آمین
وجاہت اعوان کے مطابق : ‏یاسر شاہ اگر ایسے ہی 5 وکٹیں لیتے رہے تو جلد ہی وسیم اکرم اور عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیں گے وسیم اکرم نے پورے کیریر میں 25 بار 5وکٹیں لی ہیں جبکہ عمران خان نے 23 بار ۔ یاسر شاہ نے اج 15 ویں بار 5 وکٹیں لی ہیں ۔ یاسر شاہ کا ابھی ادھا کیریر باقی ہے۔
دانش علوی نے ٹویٹ کیا : ‏یاسر شاہ کی کیریئر بیسٹ بالنگ۔ 41 رنز دے کر 8 کھلاڑی آؤٹ کیے۔اننگز میں 8 وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی بالر بن گئے۔ یو اے ای میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے بالر قرار پائے۔
رضوان خان نے لکھا : ‏عمران خان نے یاسر شاہ کے بارے میں ایک بار کہا تھا کہ یہ باؤلر پاکستان کا مستقبل ہے. نیوزی لینڈ کے خلاف آج ایک اننگز میں 8 وکٹیں لے کر یاسر شاہ نے وہ بات درست ثابت کر دی ہے۔
 

شیئر: