Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”کرپشن کی نشاندہی کرنے والے کو 20 فیصد ملے گا“

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ماضی میں حکومت کرنے والی سیاسی جماعتوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے قوم کے ساتھ ایسا سلوک کیا جیسے کوئی قصائی بکروں کے ساتھ کرتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی کے ادوار میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی جس میں ملوث تمام عناصر کو حساب دینا پڑے گا۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی وجہ سے ملکی ادارے کمزور ہو گئے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اطلاعات تک رسائی کا قانون وفاق میں بھی نافذ ہو گیا ہے۔ حکومت سرکاری خبررساں ایجنسی عالمی معیار کے مطابق بنائے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کرپشن کی نشاندہی کرنے والے کو 20 فیصد ملے گا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم سے پوچھا جارہا ہے کہ 100 دن میں کیا کیا؟ جبکہ تحریک انصاف نے جو اقدامات اٹھائے وہ مثالی ہیں۔ بیرون ممالک دورے پر عمران خان اپنے بچوں کے اکاﺅنٹس کےلئے نہیں بلکہ پاکستان کے بچوں کے اکاﺅنٹس کےلئے پیسے مانگ رہے ہیں۔ 
 

شیئر: