Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”ھدی“ کو بالاخر خاندان مل گیا

جدہ ... سعودی لڑکی ھدی المروانی 30بر س سے اپنے والد کی تلاش میں سرگرداں تھی۔اس کے باپ کی شادی 1982ءمیں اسکی مصری ماں سے ہوئی تھی۔ وہ اپنی ماں کے ساتھ اپنے حقوق کی جنگ 30برس سے زیادہ عرصے سے لڑ رہی تھی۔ قاہرہ میں سعودی سفارتخانے سے رابطے کرتی رہی۔ مسئلہ حل نہیں ہورہا تھا۔ ھدی المروانی نے عاجل ویب سائٹ کو بتایا کہ اس کے باپ نے 1982ءمیں اسکی دیہاتی ماں سے شادی کی تھی۔ دونوں 1985ءمیں علیحدہ ہوگئے تھے۔ اس وقت میری عمر 9ماہ تھی۔ دیہی رسم و رواج کے مطابق ھدی کی شادی اس کے ایک قریبی رشتہ دار سے ہوگئی۔ ھدی اپنے باپ کا پتہ لگانے کیلئے سعودی سفارتخانے کے چکر لگاتی رہی۔ آخر میں اسے پتہ چلا کہ اسکے خاندانی جدہ میں مقیم ہیں۔ 16برس قبل باپ کا انتقال ہوچکا ہے۔ ھدی نے اپنے بھائی اور چچا کی مدد سے اپنے والد کے قومی شناختی کارڈ میں اپنا نام درج کرانے کیلئے عدالت سے ر جوع کرلیا ہے۔ مملکت میں ویزہ کی میعاد ختم ہونے کے ڈر سے قانونی کارروائی جلد مکمل کرانے کی امیدوار ہے۔
 

شیئر: